تازہ ترین
بچوں پر بہیمانہ تشدد کرنے والا قاری گرفتار

بچوں پر بہیمانہ تشدد کرنے والا قاری گرفتار

حیدرآباد:(14 دسمبر 2018) حیدرآباد پولیس نے بچوں پر بہیمانہ تشدد کرنے والے قاری کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حیدر آباد کے سرہندی نورانی مسجد میں بچوں کو قطار میں کھڑا کر کے پائپ سے مارنے والے قاری کی خبر میڈیا پر نشر ہونے کے بعد آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزم قاری شبیر سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے،ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ معلم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

اس سے قبل حیدرآباد میں معلم شبیر احمد نے سبق یاد نہ ہونے اور چھٹی کرنے پر بچوں کی ربڑ کے پائپ سے پٹائی لگائی تو وہاں موجود ایک شخص نے معلم کو بچوں کو مارنے سے منع کیا جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی تھی۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے حیدر آباد کے مدرسے میں بچوں پر مولوی صاحب کے تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر حیدر آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بچوں پر تشدد کہیں بھی کسی صورت قبول نہیں، تشدد کے رجحان کو روکنے کے لئے محکمہ تعلیم محکمہ مذہبی امور کے ساتھ مل کرکونسلنگ کا پروگرام بنائے۔ بچے معصوم ہیں ان کی تعلیم و تربیت شفقت سے کی جائے۔

یہ بھی پڑھیے

فیصل آباد میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں 2 دوستوں کا قتل

فیصل آباد میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں 2 دوستوں کا قتل

Comments are closed.

Scroll To Top