تازہ ترین
بورے والا: مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم، 7 افراد جاں بحق

بورے والا: مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم، 7 افراد جاں بحق

بورے والا (08 جنوری 2017) بورے والا میں چیچہ وطنی روڈ پر مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم ہوا ہے۔ حادثے میں 7 مسافر جاں بحق اور 24 زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال منتقل کردیا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔ جاں بحق افراد میں ماں باپ اور بیٹا بھی شامل ہے۔ چیچہ وطنی روڈ پر بورے والا جانے والی وین ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث سامنے سے آنے والے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 24 زخمی ہوئے۔ ایک زخمی اسپتال میں جا کر دم توڑ گیا۔ حادثے کے بعد ریسکیو، پولیس اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو کارروائیوں میں ریسکیو ٹیموں کے علاوہ علاقہ مکینوں نے بھی حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیئے

بورے والا میں مسلح ڈاکو شہری سے 5 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

بورے والا: محکمہ صحت کی ٹیم کا چھاپہ، جعلی جوس کی فیکٹری سیل

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top