تازہ ترین
بند کمروں میں ہونے والے مستقبل کے فیصلے قبول نہیں، ملالہ یوسفزئی

بند کمروں میں ہونے والے مستقبل کے فیصلے قبول نہیں، ملالہ یوسفزئی

نیویارک(25ستمبر، 2018)نوبل امن انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ایسی دنیا قبول نہیں جہاں ہمارے مستقبل کے فیصلے بند کمروں میں کیے جاتے ہوں۔

ملالہ یوسفزئی نے اقوام متحدہ کے تحت نیویارک میں ہونے والے یوتھ 2030 کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کررہی تھیں۔

 

اپنے خطاب میں انھوں نے کہا نوجوانوں کو ایسی دنیا قبول نہیں جہاں ان کے مستقبل کے فیصلے بند کمروں میں کیے جاتے ہوں۔ملالہ یوسفزئی نے مزید کہا کہ فیصلے ایسے کمروں میں ہوں جہاں ہم داخل نہ ہوسکیں، یہ قبول نہیں۔

انہوں نے یوتھ 2030 کانفرنس میں شریک نوجوان لیڈرز کو مبارکباد بھی دی۔

یادرہے اسی ماہ 8 ستمبر کو نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی نے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملاقات میں جس میں انہوں نے لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے اظہار خیال کیاتھا۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اس ملاقات کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے ملاقات کو زبردست قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے جی سیون کی صنفی مساوات مشاورتی کونسل کے حوالے سے بات چیت کی اور ہمارا عزم ہے کہ دنیا بھر کی زیادہ سے زیادہ خواتین اور لڑکیاں اسکول جاسکیں۔

ملالہ یوسف زئی نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے وقت دینے اور ہر بچے کی تعلیم کے لیے عہد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا تعلق سوات سے ہے۔ جنہیں دو ہزار نو میں بارہ برس کی عمر میں اسکول سے واپسی پر دہشت گردوں نے گولیوں کا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد ان کو علاج کے لیے لندن لے جایا گیا اور وہ اب وہیں مقیم ہیں۔

سوات کی گل مکئی اس وقت لندن کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں، ساتھ ہی وہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچیوں کی تعلیم اور خواتین کے حقوق کے لیے بھی کام کرتی ہیں۔ جس کے لیے ملالہ فنڈز کا قیام عمل میں لایا گیا۔

ملالہ کو اپریل دو ہزار سترہ میں کینیڈا کی اعزازی شہریت دی گئی تھی۔ اس موقع پر وزیراعظم جسٹن ٹروڈونے ملالہ کو جہالت کے اندھیروں میں تعلیم کی روشنی قرار دیتے ہوئے ان کے کینیڈین شہری بننے پر خوشی کا اظہار بھی کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

ملالہ یوسفزئی کو کینیڈا کی اعزازی شہریت مل گئی

ملالہ یوسفزئی نےاقوام متحدہ کی عالمی امن کی سفیر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top