تازہ ترین
بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے ڈیڈلاک نہیں، جام کمال

بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے ڈیڈلاک نہیں، جام کمال

کوئٹہ: (02 اگست 2018) صدر بلوچستان عوامی پارٹی نے کہا کہ ہم نے بلوچستان میں سب پارٹیوں کو آن بورڈ لینے کی کوشش کی۔ چند فیصلے ہم نے کرنے ہیں اور چند دیگر جماعتوں نے کرنے ہیں۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر جام کمال نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے کسی سے ڈیڈلاک نہیں کیا گیا، ہم سادہ اکثریت کے بالکل قریب ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم وفاق میں پاکستان تحریک انصاف کو سپورٹ کریں گے جبکہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان میں ہمیں مکمل سپورٹ فراہم کرے گی۔

جام کمال نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے ہمیں صوبے کی پسماندگی دور کرنے کا اختیار اور مینڈیٹ دیا ہے۔ بلوچستان عوامی پارٹی لوگوں کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس پارٹی کو نئی سوچ کے ساتھ آگے بڑھانا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

جام کمال کی بطور وزیراعلیٰ نامزدگی پر تحریک انصاف اور بی اے پی میں اختلاف

بلوچستان عوامی پارٹی کاپی ٹی آئی کے ساتھ حکومت بنانے کااشارہ

 

Comments are closed.

Scroll To Top