تازہ ترین
ضمنی انتخابات:حلقہ پی بی 5 سےآزاد،این اے 258سے بلوچستان عوامی پارٹی کا امیدوار کامیاب

ضمنی انتخابات:حلقہ پی بی 5 سےآزاد،این اے 258سے بلوچستان عوامی پارٹی کا امیدوار کامیاب

کوئٹہ (16نومبر، 2018) بلوچستان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258پر 23 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سردار اسرار ترین کامیاب قرار پائے جبکہ ایم ایم اے کے امیدوار مولانا امیر زمان دوسرے نمبر پر رہے۔

بلوچستان کے حلقہ این اے 258کے 23 اور پی بی5کے تمام 75پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے ہیں۔غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق این اے 258 پر بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سردار اسرار ترین 6ہزار، 375 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ایم ایم اے کے امیدوار مولانا امیر زمان 3ہزار، دو سو نوے ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقہ پی بی پانچ دکی کل 75 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار سردار مسعود علی خان 12 ہزار،800 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے۔ جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے سردار درمحمد ناصر پ5 ہزار، 329 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔

یہ بھی پڑھیے:

پنجاب میں سینیٹ کی دونوں خالی نشستوں پر تحریک انصاف کامیاب

عید میلاد النبی پر موثر سیکیورٹی کیلئے اضافی نفری فراہم کردی گئی

Comments are closed.

Scroll To Top