تازہ ترین
بلوچستان اسمبلی کے حلقہ 47 میں پولنگ ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ 47 میں پولنگ ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

کوئٹہ: (06 دسمبر 2018) بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 47 میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے جس کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

پی بی 74 میں الیکشن کے لیے پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔ پی بی 47 کیچ تھری کے ضمنی انتخاب میں 12 امیدوار میدان میں ہیں جن میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رشید رند، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے میجر (ر) جمیل دشتی اور نیشنل پارٹی کے فدا دشتی میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔

الیکشن کمیشن نے حلقے کے تمام 60 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا تھا۔صوبائی حکومت کی جانب سے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں ضلع کیچ میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا۔

واضح رہے کہ 25 جولائی 2018 کے عام انتخابات میں بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 47 سے بلوچستان عوامی پارٹی کے عبدالرؤف رند کامیاب ہوئے تھے، تاہم الیکشن کمیشن نے دوہری شہریت پر ان کے انتخاب کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ 47 کیچ 3 میں ضمنی انتخاب جاری

خیبرپختونخواہ سے مسلم لیگ (ن) کو ایک اور دھچکا

 

Comments are closed.

Scroll To Top