تازہ ترین
بلاول بھٹو کی چیئرمین پی اے سی کا عہدہ لینے سے معذرت

بلاول بھٹو کی چیئرمین پی اے سی کا عہدہ لینے سے معذرت

اسلام آباد: (09 نومبر 2018) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین پی اے سی کا عہدہ لینے سے معذرت کرلی ہے۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کی جانب سے خواجہ آصف کا نام مسترد کر کے بلاول بھٹو کو چیئرمین پی اے سی کی پیشکش کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کا نام بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی مسترد کرنے پر اپوزیشن جماعتوں نے دو نام پارلیمانی کمیٹی کو دیئے تھے۔

آج وزیراعظم عمران خان کو پی اے سی کی سربراہی کیلئے بریفنگ دی گئی۔ اسی دوران بتایا گیا کہ اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور مسلم لیگ (ن) کے خواجہ آصف کا نام آیا ہے۔ ان ناموں سمیت دیگر ناموں پر مشاورت کی جارہی ہے۔عمران خان نے خواجہ آصف کا نام سامنے آتے ہی مسترد کردیا۔ انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف منی لانڈنگ میں ملوث ہیں ان کو کیسے پی اے سی کمیٹی کا چیئرمین بنایا جاسکتا ہے؟ ان کے نام پر مشاورت ہی کیوں کی گئی ہے؟ انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کے نام پر مشاورت بھی نہ کی جائے۔حکومت نے چیئرمین پی اے سی کیلئے بلاول بھٹو کو پیشکش کی تھی جس پر بلاول بھٹو نے معذرت کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم سے اسد قیصر کی ملاقات، چیئرمین پی اے سی کے معاملے پر حتمی فیصلہ نہ ہوسکا

حکومت کے پاس صرف بھیک مانگنے کی پالیسی ہے، بلاول بھٹو

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top