تازہ ترین
بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ: پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ: پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا

عجمان (11 جنوری 2018) بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کل متحدہ عرب امارات کے شہر عجمان میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان نے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز بنگلہ دیش اور نیپال کے خلاف کامیابیوں سے کیا۔ جس کے بعد پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم بھارت کے خلاف میچ کھیلنے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ذریعہ دبئی روانہ ہوئی۔

ٹیم میں 4 آفیشلز اور 9 کھلاڑی شامل ہیں۔ ٹیم آفیشلز میں ہیڈ کوچ عبدالرزاق، بیٹنگ کوچ مسعود جان اور ٹرینر طاہر بٹ شامل ہیں۔

بعد ازاں ٹیم کے باقی کھلاڑی بھی ویزا جاری ہونے پر دبئی پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیئے

لاہور: پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے دبئی روانہ

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان نے نیپال کو شکست دیدی

Comments are closed.

Scroll To Top