تازہ ترین
بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان نے نیپال کو شکست دیدی

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان نے نیپال کو شکست دیدی

گوجرانوالہ (09 جنوری 2018) بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیپال کو شکست دے دی۔ جیت کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ میں جشن منایا۔

پاکستان اور نیپال کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ میں کھیلا گیا۔ مہمان ٹیم کے کپتان کیتن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 40 اوورز میں 258 رنز اسکور کئے۔ پاکستان کی طرف سے بدر منیر اور محسن خان نے جارحانہ انداز میں اننگ کا آغاز کیا اور اپنی اپنی سینچری مکمل کرکے پاکستان کی جیت کو یقینی بنا دیا۔

پاکستان نے 259 رنز کا ہدف بیسویں اوور میں ہی آسانی سے حاصل کرلیا۔ کھلاڑیوں نے جیت کا جشن منایا اور کہا کہ 12 جنوری کو دبئی میں ہونے والے میچ میں بھارت کو شکست دیں گے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا کہنا ہے ان کی خواہش ہے کہ فائنل میں مد مقابل بھارت ہو۔ ورلڈ کپ جیت کر قوم کو نئے سال کا تحفہ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیئے

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں گوجرانوالہ پہنچ گئیں

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز

Comments are closed.

Scroll To Top