تازہ ترین
بریسٹ کینسر سے بچاؤ کی پنک ربن مہم

بریسٹ کینسر سے بچاؤ کی پنک ربن مہم

ویب ڈیسک:(یکم اکتوبر 2018) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بریسٹ کینسر سے متعلق شعور بیدار کرنے کے لیے پنک ربن مہم چلائی جارہی ہے جو 7 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

اس سال اس کینسر سے بچاؤ کے لیے پنک ربن مہم کا عنوان ہے ’نویں عورت کو بچاؤ‘‘ ہے۔پاکستان میں ہر نو میں سے ایک خاتون چھاتی کے کینسر کے خطرے سے دوچار ہے۔جس کے باعث ملک بھر میں ایک کروڑ دو لاکھ خواتین کو چھاتی کا کینسر لاحق ہونے کا شدید خطرہ ہے۔

چھاتی کے کینسر کے سبب ہر سال پاکستان میں چالیس ہزار لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔جنوبی ایشیا میں چھاتی کا کینسر سب سے زیادہ پاکستان میں ہوتا ہے۔سائنسی تحقیق کے مطابق چھاتی کے سرطان کامیاب علاج کے پندرہ سال بعد بھی دوبارہ نمودار ہو سکتا ہے۔اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ علاج کے بعد احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی سمیت سندھ بھر میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

ملک کے مختلف شہروں میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

Comments are closed.

Scroll To Top