تازہ ترین
برطانیہ یورپ سےعلیحدہ ہوگا یا نہیں، برطانوی پارلیمنٹ میں بحث جاری

برطانیہ یورپ سےعلیحدہ ہوگا یا نہیں، برطانوی پارلیمنٹ میں بحث جاری

لندن:(11 جنوری 2019) برطانیہ یورپ سےعلیحدہ ہوگا یا نہیں۔برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزٹ ڈیل پربحث جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے یورپ سے علیحدہ ہونے سے متعلق برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزیٹ ڈیل پر بحث جاری ہے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کی اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کے رہنما جیریمی کاربن کا کہنا ہے کہ بریگزٹ بحران سے نمٹنےکے لیے ملک میں انتخابات کرائے جائیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ نئے مینڈیٹ والی حکومت ہی یورپی یونین سے بہتر انداز میں مذاکرات کر سکتی ہے۔

جیریمی کاربن کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم تھریسامے کو اپنی بریگزٹ ڈیل پر یقین ہے تو الیکشن کرا لیں تاکہ عوام اپنا فیصلہ دے سکیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ کو 29 مارچ 2019ء کو طے شدہ تاریخ پر یورپی یونین سے نکلنا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top