تازہ ترین
برطانیہ کی پاکستان کو تجارتی مراعات جاری رکھنے کی یقین دہانی

برطانیہ کی پاکستان کو تجارتی مراعات جاری رکھنے کی یقین دہانی

اسلام آباد: (14 جولائی 2017) برطانیہ نے یورپی یونین چھوڑنے کے بعد پاکستان کو تجارتی مراعات جاری رکھنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ پاکستان کو یورپی یونین کی جانب سے برآمدات بڑھانے کیلئے 2014ء میں جی ایس پی اسکیم دی گئی تھی۔ 

ذرائع کے مطابق یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کے بعد برطانیہ نے پاکستان کو تجارتی مراعات جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس حوالے سے پاکستان کی دو تہائی برآمدات برطانیہ کیلئے زیرو ٹیرف پر برقرار رہیں گی۔ ذرائع کے مطابق برطانوی حکومت تجارت بڑھانے کیلئے پاکستان کو مزید مدد بھی فراہم کرے گی۔ برطانوی حکومت کی جانب سے یہ یقین دہانی پاکستان کے  وزارت تجارت کو کرائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تجارتی معاہدے، مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کا امکان

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا نوٹس

 

Comments are closed.

Scroll To Top