تازہ ترین
برطانیہ میں چھ روزہ بین الاقوامی ایئر شو

برطانیہ میں چھ روزہ بین الاقوامی ایئر شو

لندن:(16 جولائی 2018) برطانیہ میں چھ روزہ بین الاقوامی ایئر شو کا انعقاد کیاگیا ہے۔ جس میں ہوا بازی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہر پائلٹس نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا ہے۔برطانیہ کے ایئر پورٹ پر منعقد ہونے والے اس سالانہ ایئر شو میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ہوا بازوں نے حصہ لیا اور جہاز اُڑاتے ہوئے ایسے حیرت انگیز کرتب دکھائے کہ شائقین بھی تعریف کیے بنا رہ نہ سکے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد کیے گئے اس ایئر شو کے دوران ماہر پائلٹس نے جہاز، ہیلی کاپٹرز اور جیٹ طیاروں کو ہوا میں اڑتا ہوا دیکھنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آسمان پر اُڑتے بل کھاتے جہازوں کو دیکھ کر بچے بھی بے حد لطف اندوز ہوئے۔واضح رہے ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والا یہ ایئر شو بائیس جولائی تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیے

اسلام آباد: ایئرشو میں ایف 16 اور جے ایف 17تھنڈر کاشاندار فلائی پاسٹ

چین کے ایئرشو میں شرکت کیلئے برطانیہ کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

Comments are closed.

Scroll To Top