تازہ ترین
برطانیہ اور روس کے درمیان کشیدگی سے بھارتی لابی پریشان

برطانیہ اور روس کے درمیان کشیدگی سے بھارتی لابی پریشان

نئی دہلی:(12 اپریل 2018)  برطانیہ اور روس کے درمیان کشیدگی سے بھارتی لابی پریشان، بھارت مشترکہ اعلامیئےمیں سالسبری واقعے کا ذکر نہیں چاہتا۔ بھارت شام میں کیمیائی حملے پر بھی سخت الفاظ کے استعمال پر اختلاف رکھتا ہے۔

بھارتی وزیراعظم مودی انیس اور بیس اپریل کو برطانیہ میں ہونے والے دولت مشترکہ کانفرنس میں شریک ہوں گے ۔ کانفرنس کے بعد مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔ امکان ہے کہ مشترکہ اعلامیہ میں برطانیہ میں روس کے ڈبل ایجنٹ کو زہریلی گیس کے ذریعے ہلاک کرنے کی کوشش کی سخت الفاظ میں مذمت کی جائے گی جبکہ شام میں بشار الاسد کے باغیوں کے خلاف کیمیائی حملے پر بھی سخت الفاظ استعمال کیئے جائیں گے۔

بھارت اور روس کے تعلقات کے حوالے سے بھارتی لابی اعلامیہ میں سالسبری کے واقعے کا ذکر نہیں چاہتا اور نہ ہی شام میں کیمیائی حملے پر سخت الفاظ کے استعمال پر اختلاف رکھتا ہے۔ بھارت برطانیہ میں دولت مشترکہ کانفرنس کے اعلامیہ سے سخت پریشان ہے۔ مشترکہ اعلامیہ میں بھارت کی موجودگی روس اور بھارت کے تعلقات میں سوالیہ نشان ہے۔

یہ بھی پڑھیے

لندن میں روسی ڈبل ایجنٹ پر گیس کے حملے پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس

ڈبل ایجنٹ پر حملہ، فرانس نے برطانیہ سے ثبوت مانگ لیے

Comments are closed.

Scroll To Top