تازہ ترین
برطانوی شہزادے کی اہلیہ کی پہلی شاہی مہم

برطانوی شہزادے کی اہلیہ کی پہلی شاہی مہم

ویب ڈیسک:(18 ستمبر 2018) برطانوی شاہی خاندان کی چھوٹی بہو اور شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے بطور شہزادی پہلی شاہی سولو مہم کا آغازکر دیا ہے۔

گذشتہ برس برطانیہ کے گرین فیلڈ ٹاور میں آگ لگنے سے متاثر ہ خاندانوں کی نئی کتاب کی تیاری میں میگھن مارکل میدان میں آگئی ہیں۔اس سلسلے میں برطانوی شہزادی نے نہ صرف متاثرہ خاندانوں کی کھانا پکانے کی نئی کتاب کا پیش لفظ لکھا ہے بلکہ خود کھانا پکا کر بھی ان سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبایئے

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادی میگھن مارکل متاثرہ مسلم کمیونٹی کی خواتین کے ساتھ مل کرضرورت مندوں کےلیےنہ صرف کھانے تیار کریں گی بلکہ ان لذیذ کھانوں کی ترکیبوں سے سجی کتاب ٹوگیدر: آور کمیونٹی کُک بک بھی شائع کریں گی۔

ٹوگیدر: آور کمیونٹی کُک بک نامی یہ کتاب رواں ہفتے فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

میگھن مرکل کی ہیری کے ہاتھ کو چھونے کی کوشش، شاہی روایات کے خلاف قرار

شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top