تازہ ترین
برطانوی شہزادہ ولیم مشرق وسطی کےدورے پر

برطانوی شہزادہ ولیم مشرق وسطی کےدورے پر

عمان (25جون، 2018)برطانوی شہزادہ ولیم مشرق وسطی کے سرکاری دورے پر اردن پہنچ گئے ہیں۔

وہ پانچ روزہ دورے کے پہلے مرحلے میں اردن پہنچے ہیں اس کے علاوہ وہ اسرائیل اور فلسطینی علاقوں کا دورہ کرنے والے شاہی خاندان کی پہلی شخصیت ہوں گے۔

اردن کے دارالحکومت عمان کے ایئر پورٹ پہنچنے پر ان کا استقبال ولی عہد حسین نے کیا۔ برطانوی شہزادے کے استقبال کے بعد اردنی ولی عہد شہزادے کو نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے متعلقہ پروگرام میں لے گئے جس کا انعقاد ولی عہد کے فاؤنڈیشن نے کیاتھا۔

برطانوی شہزادے کی رہائش گاہ سے موسوم ٹوئٹر اکاؤنٹ نے ان کے دورے کے بارے میں پیغام دیا کہ شہزادہ ولیم مشرق وسطی کے عوام سے دیرپاتعلقات استوار کرنے کے متمنی ہیں۔

آج رات کو برطانوی شہزادے اسرائیل کےلیے روانہ ہوجائیں گے۔ جہاں وہ منگل کو ہالوکاسٹ کی یادگار مرکز یاد وشیم کادورہ کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہواورصدر ریوین ریولین سے ملاقات کریں گے۔

بدھ کے روز شہزادہ ولیم فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے مغربی کنارے کے علاقے رام اللہ میں ملاقات کریں گے۔

جمعرات کو وہ یروشلم کے پرانے شہرکادورہ کریں گے۔ برطانوی شہزادہ اپنے اس دورے میں نوجوانوں پر توجہ مرکوزرکھیں گے۔

انھوں نے اردن کے دورے کے موقع پر نوجوان شامی پناہ گزینوں اور نوجوانوں سے ملاقاتیں کی۔ اس کے علاوہ وہ تل ابیب میں بچوں کے ساتھ فٹبال کھیلیں گے۔

اردن میں قیام کے دوران شہزادہ ولیم نے اردنی ولی عہد کے ساتھ عالمی فٹبال ورلڈکپ مقابلوں میں برطانیہ کا پاناماکے ساتھ فٹبال میچ بھی ٹی وی پر دیکھا۔ 

شہزادے کا دورہ ایسے موقع پر ہورہاہے جب اسرائیل کے قیام کی 70ویں سالگرہ منائی جارہی ہے جبکہ خطے میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔

شہزادے کی بیوی کیتھرائن اس دورے میں ان کے ساتھ نہیں آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

ترکی صدارتی الیکشن: الیکشن کمیشن نے طیب اردوان کی کامیابی کا اعلان کردیا

ٹرمپ کی یورپی یونین کو گاڑیوں کی درآمدات پر 20 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top