تازہ ترین
برطانوی شہری وسیم خان کو پی سی بی کا منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کردیا گیا

برطانوی شہری وسیم خان کو پی سی بی کا منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کردیا گیا

لاہور: (06 دسمبر 2018) پاکستان کرکٹ بورڈ نے برطانوی شہری وسیم خان کو تین سال کیلئے پی سی بی کا منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کردیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وسیم خان کی تعیناتی سلیکشن کے شفاف طریقہ کار کو اختیار کرتے ہوئے کی گئی ہے۔ پی سی بی کی جانب سے اس عہدے کیلئے اشتہار دیئے جانے کے بعد 350 امیدواروں نے دلچسپی کی درخواستیں جمع کروائی تھیں۔وسیم خان نے پی سی بی کا منیجنگ ڈائریکٹر بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے چیلنج سمجھتے ہوئے یہ عہدہ قبول کیا ہے۔ ان کا کہناہے کہ میری جڑیں پاکستان میں ہیں جہاں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور میں اپنے اہلخانہ کے ساتھ پاکستان منتقل ہو رہا ہوں جس پر ہم سب ہی بہت خوش ہیں۔دوسری جانب پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے اپنے بیان میں وسیم خان کو خوش آمدید کہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس عہدے کیلئے درخواستیں جمع کروانے والے امیدواروں میں متعدد کافی سنجیدہ تھے تاہم انٹرویو کے بعد وسیم خان کو اس اہم عہدے پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وسیم خان اپنے ساتھ نئے آئیڈیاز اور کرکٹ کا علم لائیں گے اور انہیں پی سی بی کی انتظامیہ کی جانب سے بھرپور حمایت حاصل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے

پی سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر کیلئے 9 نام شارٹ لسٹ

شرجیل خان نے پی سی بی کی جانب سے عائد پابندی بالا آخر تسلیم کرلی

 

Comments are closed.

Scroll To Top