تازہ ترین
برطانوی سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ انتقال کر گئے

برطانوی سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ انتقال کر گئے

لندن (14مارچ،2018)معروف برطانوی سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ چھتر برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں ۔سٹیفن ہاکنگ کے خاندان کی جانب سے ان کی موت کی خبر جاری کی گئی ۔

ان کے بچوں لوسی، رابرٹ اور ٹم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ایک عظیم سائنسدان اور ایک غیرمعمولی آدمی تھے جن کا کام اور وراثت آنے والے سالوں میں زندہ رہے گی۔

سنہ 1963 میں 22 برس کی عمر میں جب انھیں موٹر نیورون کا مرض لاحق ہوا تو اس وقت طبی ماہرین نے پیش گوئی کی تھی کہ وہ صرف چند ماہ ہی زندہ رہ سکیں گے۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

اس بیماری کے شکار صرف پانچ فیصد لوگ بھی مرض کی تشخیص کے بعد ایک دہائی سے زیادہ عرصہ زندہ نہیں رہ سکے۔ زیادہ تر لوگ اس بیماری کی تشخیص کے چند سالوں کے اندر اندر مر جاتے ہیں۔اور ان کی خوش قسمتی تھے کہ وہ 76برس زندہ رہے۔

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top