تازہ ترین
ہمارا مقابلہ خلائی مخلوق کے ساتھ ہے جو نظر نہیں آتی، نواز شریف

ہمارا مقابلہ خلائی مخلوق کے ساتھ ہے جو نظر نہیں آتی، نواز شریف

صاد ق آباد: (02 مئی 2018) سابق وزیراعظم نوا ز شریف نے کہا ہے کہ میرا مقابلہ عمران خان اور آصف زرداری سے نہیں بلکہ خلائی مخلوق کے ساتھ ہے جو نظر نہیں آتی۔

صادق آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ صادق آباد جنوبی پنجاب کا دل ہے اور اگر جنوبی پنجاب کا دل جاگ رہا ہے تو پورا پاکستان جاگ رہا ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے قوم سے مذاق کررہے ہیں جبکہ (ن) لیگ نے کام کرکے دکھایا۔ ہم نے ملک سے دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ ختم کی۔ ملک کے اگلے 70 سال ایسے نہیں ہوں گے جیسے گذشتہ 70سال تھے۔نواز شریف نے کہا کہ بیٹے سے تنخواہ لینے پر نااہل کیا گیا اور نااہلی کے بعد پارٹی کی صدارت سے بھی ہٹا دیا گیا۔ ہم نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جو منصوبے بنائے ہیں وہ کسی نے نہیں بنائے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں عوام کی محبت کو ساری زندگی یاد رکھوں گا۔ اگر ہماری دوبارہ حکومت آئی تو صادق آباد کے لوگوں کو ہیلتھ کارڈ جار ی کریں گے۔ غریبوں کو گھر اور سستا انصاف دلوائیں گے۔اس سے قبل جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ لوگ خواجہ آصف کی قدر اس لیے کرتے ہیں کہ وہ وفادار آدمی ہیں اور عوام اپنے ہر دل عزیز لیڈر پر محبتیں نچھاور کررہے ہیں۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کو نااہل کیا تو خواجہ آصف کی آمد پر شہر امڈ آیا کیونکہ خواجہ آصف وفادار آدمی ہیں اور انہوں نے نوازشریف سے وفا نبھائی ہے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ نواز شریف کا یہ قصور تھا کہ انہوں نے جھکنے اور اوپر والوں سے آڈر لینے سے انکار کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ کیا بلوچستان کی حکومت نواز شریف نے ختم کی تھی اور زرداری عمران گٹھ جوڑ بھی نواز شریف نے کرایا تھا؟

مریم نواز نے مزید کہا کہ ان ساری سازشوں کا جواب ووٹ کی پرچی سے دینا اور 2018ء کے الیکشن میں مہروں کو عبرت کا نشان بنا دینا۔

یہ بھی پڑھیے

اس مرتبہ لوٹوں کی دال نہیں گلے گی، مریم نواز

مقابلہ زرداری یا عمران سے نہیں بلکہ نہ نظر آنے والی قوتوں سے ہے، نواز شریف

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top