تازہ ترین
برازیل جیل پرمسلح افراد کا حملہ، 100سےزائد قیدی فرار

برازیل جیل پرمسلح افراد کا حملہ، 100سےزائد قیدی فرار

برازیلیا(11ستمبر، 2018) برازیل میں جیل پر مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 100 سے زائد قیدی فرار ہوگئےاور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل میں 20 مسلح افراد نے جیل پر حملہ کرکے100 سےزائد قیدیوں کو فرار کرادیا اور فائرنگ سے ایک پولیس اہل کار کوبھی ہلاک کردیا۔حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور بھاری ہتھیاروں سے لیس 4 گاڑیوں میں آئےتھے، انہوں نے چوکیوں کو نشانہ بنایا اور دھماکا خیز موا د سے جیل کا مرکزی دروازہ اڑا دیا۔حکام نے مزید بتایا کہ فرار ہونے والے 105 قیدیوں میں سے41 کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کے ساتھ سی پیک سمیت ہر شعبے میں تعلقات بڑھانے پر اتفاق ہوا،چین

نائیجیریا آئل ٹینکر میں دھماکہ : 35افراد جاں بحق، 100زخمی

Comments are closed.

Scroll To Top