تازہ ترین
بدقسمتی ہے کہ خریدنے، بکنے والے دونوں اراکین پارلیمنٹ ہیں،چیف الیکشن کمشنر

بدقسمتی ہے کہ خریدنے، بکنے والے دونوں اراکین پارلیمنٹ ہیں،چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد(14مارچ، 2018) چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں مبینہ ہارس ٹریٖڈنگ پر اپنے تبصرے میں کہا ہے کہ بدقسمتی سے خریدنے اوربِکنے والے دونوں ارکان پارلیمنٹ ہیں۔

سینیٹ انتخابات میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے پانچ رکنی بینچ نے کی ۔

الیکشن کمیشن کے نوٹس پر وہ رہنماء کمیشن میں پیش ہوئے جنہوں نے ہارس ٹریڈنگ کے الزامات لگائے تھے ۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کے الزامات کی تحقیقات کے لئے معاونت درکار ہے ۔ جس پر وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ تحقیقات کے لئے ایف آئی اے اور دیگر اداروں کی مدد لی جا سکتی ہے ۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی جانب سے ہارس ٹریڈنگ سے متعلق جواب بھی الیکشن کمیشن میں جمع کرایا گیا ۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ نائلہ منیر،سمیتا افضل اور ناہید بیگم سمیت ان کی جماعت کے 6اراکین  سندھ اسملبی نے مخالف جماعت کو ووٹ کاسٹ کئے لہذا الیکشن کمیشن ان ارکان کی اسمبلی رکنیت ختم کرے ۔

الیکشن کمیشن کیس کی مزید سماعت چار اپریل کو کرے گا ۔

سماعت ختم ہوئی تو مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان اور آصف زرداری ہارس ٹریڈنگ کے بادشاہ ہیں ۔ تیس ارکان والی پارٹی نے چوالیس ووٹ کیسے لئے۔

یہ بھی پڑھیے:

 

الیکشن کمیشن کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ پر کارروائی کا فیصلہ

سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کی گونج

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top