تازہ ترین
بحری جہاز کو دانتوں سے کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم

بحری جہاز کو دانتوں سے کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم

کیف:(05 نومبر 2018) یوکرائن میں مضبوط دانتوں کے مالک شخص نے 677 ٹن وزنی مال بردار بحری جہاز کو اپنے دانتوں سے کھینچ کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 40 سالہ شخص اسکیویچ نے اس حیرت انگیز کرتب کا مظاہرہ سیکڑوں حاضرین کی موجودگی میں کیا جس میں انہوں نے 677 ٹن وزنی بحری کو 52 فٹ تک کھینچ کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

اس ریکارڈ پر یوکرائن حکومت نے انہیں قومی اعزاز سے بھی نوازا۔ اسکویچ نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنے کارنامے کو درج کرانے کیلئے اس مہم کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

اس سے قبل وہ 21.5 ٹن کی ٹرام کو 22.3 فٹ تک کھینچ کر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کروا چکے ہیں تاہم وہ ہانا پیئو کے 2001ء میں بنائے گئے ریکارڈ کو نہیں توڑ سکے تھے۔

اسکویچ نے اپنی کامیابی کو والدین کے نام کرتے ہوئے کہا کہ ہانا پیئو کے ریکارڈ کو توڑنا میرا ایک خواب تھا جسے آج پورا کرلیا تاہم اس کیلئے سخت اور انتھک محنت کی۔

یہ بھی پڑھیے

ہیروں سے مزین 43 لاکھ ڈالر مالیت کے جوتوں کی نمائش

بھارت میں 96 برس کی دادی نے تیسری جماعت میں ٹاپ کرلیا

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top