تازہ ترین
باکسر عامر خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

باکسر عامر خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

ویب ڈیسک:(24 اپریل 2018) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عامر خان نے دوسری بیٹی کی علادت کی خبر سوشل میڈیا کی سائٹ انسٹا گرام پر تصویر شئیر کرتے ہوئے دی ہے۔ باکسر نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام علینا رکھا ہے جس کا وزن  8 پاؤنڈ 3 اونس ہے۔

https://www.instagram.com/p/Bh9QJVelxvp/

عامر خان کو بیٹی کی پیدائش پر مداحواں کی جانب سے مبارک باد دینے اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔اس قبل عامر اور فریال مخدوم کے ہاں2014 میں بیٹی لمائسا خان کی پیدائش ہوئی تھی جو 4 سال کی ہوچکی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان دوسال بعد رنگ میں واپس اترے تھے اور انہوں نے کینیڈین حریف گریکو کو 39 سیکنڈ میں شکست دے کرمقابلہ اپنے نام کیا تھا۔

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top