تازہ ترین
بانی فیس بک مارک زکربرگ کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش

بانی فیس بک مارک زکربرگ کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش

نیویارک: (29 اگست 2017) سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی تصویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

فیس بک کے بانی مارک زکر برگ اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر پرسیلا چین نے اپنی بیٹی کا تعارف کرایا، جس کا نام انہوں نے اگست رکھا ہے۔ زکربرگ اور چین کی ایک بیٹی اور ہے جو رواں برس 2 سال کی ہوجائے گی۔

مارک زکربرگ نے اپنی ننھی شہزادی کے نام فیس بک پر ایک خط بھی لکھا ہے۔ خط میں زکربرگ نے کہا کہ بچپن ایک بار ہی ملتا ہے جس کے دن انتہائی یادگار ہوتے ہیں۔ لہٰذا اسے مستقبل کے بارے میں بہت زیادہ سوچ کر برباد نہیں کرنا چاہیے۔ مارک زکربرگ نے کہا کہ وہ اور ان کی اہلیہ اپنی دوسری بیٹی کی پیدائش پر بہت خوش ہیں۔

زکربرگ کی پہلی بیٹی میکس 2015ء میں پیدا ہوئی تھی۔ اس سے قبل انہیں سخت حالات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ زکربرگ کی اہلیہ کا حمل پہلی بچی کی پیدائش سے قبل تین بار ضائع ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

روزنہ 10 لاکھ سے زائد فیس بک اکاؤنٹس بند کیے جانے لگے

فیس بک کا جعلی پوسٹس کے خلاف ایکشن

 

Comments are closed.

Scroll To Top