تازہ ترین
بالی وڈخوبرواداکارہ ارمیلا ماٹنڈکر 9 سال بعد سلور اسکرین پرواپسی

بالی وڈخوبرواداکارہ ارمیلا ماٹنڈکر 9 سال بعد سلور اسکرین پرواپسی

ممبئی(22مارچ، 2018) بالی وڈخوبرواداکارہ ارمیلا ماٹنڈکر9 سال بعد سلور اسکرین پردوبارہ جلوہ گر ہورہی ہیں۔

اداکارہ ارمیلا شادی کے بعد بڑی اسکرین پر کم ہی نظر آئیں، لیکن اب مداحوں کا انتظار ختم ہوگیا ہے اور وہ جلد ہی اپنی پسندیدہ اداکارہ کو بڑی اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔

ارمیلا ماٹنڈکر نے آج اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ فلم ‘بلیک میل’ کے ایک آئٹم سونگ ’بے وفا بیوٹی عشق میں چیٹنگ کر گئی‘ میں جلوہ گر ہوں گی۔

ارمیلا اپنے کیریئر میں متعدد کامیاب فلمیں کر چکی ہیں جن میں ‘رنگیلا’، ‘جانم سمجھا کرو’، ‘خوبصورت’، ‘ہم تم پر مرتے ہیں’ اور ‘جدائی’ شامل ہیں۔

 ارمیلا کے انتخاب کے حوالے سے ڈائریکٹر ابھینے دیونے کہا کہ ارمیلا ایک بہترین اداکارہ ہیں، وہ کوئی آئٹم گرل نہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ اس گانے میں بہترین پرفارمنس دیں گی۔ اس گانے کے لیے ارمیلا پرفیکٹ ڈانسر ہیں اور ان کی 9 سال کے طویل عرصے بعد بڑی اسکرین پر واپسی سب کو بے حد پسند آئے گی۔

یہ بھی پڑھیے:

سلمان خان 10 سال بعد پھر پریانکا کے ساتھ فلم میں جلوہ گر ہونگے

بطور آرٹسٹ نانا پاٹیکر بہت متاثر کرتے ہیں، شروتی شرما

Comments are closed.

Scroll To Top