تازہ ترین
بالی ووڈ کے معروف موسیقار او پی نیئر کی آج 92ویں سالگرہ ہے

بالی ووڈ کے معروف موسیقار او پی نیئر کی آج 92ویں سالگرہ ہے

ویب ڈیسک (16 جنوری 2018) بالی ووڈ کے معروف موسیقار اومکار پرساد نیئر کی آج 92ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

شوخ و چنچل گیتوں سے دلوں میں اتر جانے والے موسیقار او پی نئیر کی آج 92ویں سالگرہ ہے۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے اومکار پرساد نئیر نے بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز فلم ’’کنیز‘‘ سے کیا تاہم البیلے موسیقار کو شہرت ’’سی آئی ڈی‘‘ ، ’’آر پار‘‘ ، اور ’’مسٹر اینڈ مسز55‘‘ سے ملی۔

او پی نئیر کے سریلے گیتوں کی اپنی الگ ہی پہچان تھی۔ وہ اپنے گیتوں کی شوخی اور چلبلے پن کے حوالے سے جانے جاتے تھے۔ او پی نئیر نے سب سے زیادہ کام محمد رفیع، گیتا دت اور آشا بھوسلے کے ساتھ کیا۔ 2007 میں اس دنیا سے منہ موڑنے والے او پی نئیر کے گیت مداحوں کی سماعتوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیئے

فواد خان کو ایک اور بالی وڈ فلم میں کاسٹ کیے جانے کا امکان

ماہرہ خان بالی وڈ میں قدم رکھنے والی بہترین نئی اداکارہ قرار

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top