تازہ ترین
بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کا رواں سال اپنی سالگرہ نہ منانے کا فیصلہ

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کا رواں سال اپنی سالگرہ نہ منانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک:(10 اکتوبر 2018) بالی ووڈ کے شہنشاہ اور لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اس سال اپنی 76 ویں سالگرہ نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بچن فیملی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم نگری کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اس بار اپنی 76 ویں سالگرہ نہیں منائیں گے جس کی اصل وجہ اُن کی بیٹی شویتا کے ساس اور سسر کا رواں سال انتقال ہونا ہے، ساتھ ہی انہیں آنجہانی اداکار راج کمار کی اہلیہ کرشنا راج کپور کے انتقال کا بھی دکھ ہے۔ذرائع نے بتایا کہ امیتابھ بچن اپنے ساتھی اداکار رشی کپور کی طبیعت کو لے کر بھی پریشان ہیں جوکہ ان دنوں اپنے علاج کی وجہ سے امریکا میں قیام پذیر ہیں چنانچہ ان تمام باتوں کی وجہ سے امیتابھ بچن کا اپنی سالگرہ کو سادگی کے ساتھ بھی منانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن 11 اکتوبر 1942ء کو بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر الہٰ آباد میں پیدا ہوئے۔امیتابھ بچن نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1969ء میں فلم ’’سات ہندوستانی‘‘ سے کیا جبکہ 70 کی دہائی میں ’’اینگری ینگ مین‘‘ کے نام سے مشہور ہونے والے بگ بی 47 سالہ فنی کیریئر میں اب تک 180 سے زائد فلموں میں کام کرکے 12 فلم فیئر ایوارڈز حاصل کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

امیتابھ بچن کے فلم ٹھگس آف ہندوستان سے متعلق دلچسپ انکشافات

امیتابھ بچن کارحادثے میں بال بال بچ گئے

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top