تازہ ترین
بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن 76 برس کے ہو گئے

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن 76 برس کے ہو گئے

ویب ڈیسک:(11 اکتوبر 2018) بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن 76 برس کے ہو گئے ہیں۔ لیکن وہ آج بھی لوگوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔

بھارتی فلمی دنیا کے سپر اسٹار امیتابھ بچن گیارہ اکتوبر انیس سو بیالیس میں بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر آلہٰ آباد میں پیدا ہوئے۔انہوں نے فلمی کیریئر کا آغاز انیس سو انہتر میں فلم سات ہندوستانی سے کیا، جس کے لیے انہیں پہلےنیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے کئی کامیاب فلموں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا کر مداحوں کے دل جیت لئے، انہوں نے اپنے چالیس سالہ فلمی کیریئر کے دوران ایک سو اسی کے زائد فلموں میں اداکاری کی اور بارہ فلم فیئر ایوارڈز حاصل کئے۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

اس کے علاوہ بھارتی فلم انڈسٹری میں بہترین اداکار کے طور پر سب سے زیادہ ایوارڈز حاصل کرنے کا اعزاز بھی امیتابھ بچن کو ہی حاصل ہے۔ اس کے علاوہ انہوں کئی نیشنل ،معاون اور دیگر ایوارڈز بھی حاصل کئے۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ ریکھا 64 برس کی ہو گئیں

سروں کی ملکہ لتا منگیشکر کی89ویں سالگرہ

Comments are closed.

Scroll To Top