تازہ ترین
بالی ووڈ اداکارہ سمیتا پاٹیل کی 65 ویں سالگرہ

بالی ووڈ اداکارہ سمیتا پاٹیل کی 65 ویں سالگرہ

ویب ڈیسک:(17 اکتوبر 2018) معروف بالی ووڈ اداکارہ سمیتا پاٹیل کی آج پینسٹھ ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

سمیتا پاٹیل سترہ اکتوبر انیس سو پچپن کو بھارتی شہر پونے میں پیدا ہوئیں۔سمیتا پاٹیل نے اپنی تعلیم مہاراشٹرمیں مکمل کی۔کالج کی تعلیم پوری کرنیکے بعد وہ مراٹھی ٹیلی ویڑن میں بطور نیوز اینکر کام کرنے لگیں اسی دوران ان کی ملاقات مشہور فلم ساز شیام بینیگل سے ہوئی۔بھارتی سینما میں چرن داس چور کو تاریخی فلم کے طورپر یاد کیا جاتا ہے کیونکہ اسی فلم کے ذریعہ شیام بینیگل اور سمیتا پاٹیل جیسے دو فنکاروں نے فلمی دنیا میں آغاز کیا تھا۔

سمیتا پاٹیل نے اپنےدس سالہ فنی سفر میں کئی کامیاب فلموں میں فن کے جوہر دکھائے اور راج ببر سے رشتہ ازدواج میں بھی بندھ گئیں۔ایک دہائی کے اندر انہوں نے اسی فلموں میں اپنے دور کے نامور اسٹارز دلیپ کمار ، امیتابھ بچن ، نصیر الدین شاہ ، راج ببر، راجیش کھنہ کے مقابلے میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

سمیتا پاٹیل کو ان کی بہترین فنکارانہ صلاحیتوں کے اعتراف میں کئی ایوارڈز سے نوازا گیا جن میں فلم فیئر ایوارڈ ، پدما شری ایوارڈ اور دو بار ملنے والا نیشنل فلم ایوارڈ بھی شامل ہے۔اپنے دور میں سب سے نفیس اداکارہ سمجھی جانے والی سمیتا پاٹیل آج بھی مداحوں کے دل میں زندہ ہیں جو صرف اکتیس سال کی عمر میں بیٹے کے پیدائش کے بعدتیرہ دسمبرانیس سو چھیاسی کو اپنے لاتعداد چاہنے والوں کو سو گوار چھوڑ کر اس دنیا سے رخصت ہو گئیں۔ مگر اپنے چاہنے والوں کے دل میں آج بھی زندہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سروں کی ملکہ لتا منگیشکر کی89ویں سالگرہ

بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کی 55 ویں سالگرہ

Comments are closed.

Scroll To Top