تازہ ترین
بارش کےبعد میچ کا آغاز :نیوزی لینڈکو ڈک ورتھ لوئس کے تحت25اووروں میں151رنزدرکار

بارش کےبعد میچ کا آغاز :نیوزی لینڈکو ڈک ورتھ لوئس کے تحت25اووروں میں151رنزدرکار

نیلسن (9 جنوری 2018)نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرے ون ڈے میں دوسری اننگ میں بارش کے بعد میچ پھر شروع ہوگیاہے۔

بارش کے باعث میچ کو مختصر کردیاگیاہے ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت نیوزی لینڈ کو 22 اووروں میں 151رنزدرکارہیں۔

جس وقت میچ روکا گیا نیوزی لینڈپاکستان کے ہدف تعاقب میں 64رنز بنا چکاتھا۔ جبکہ اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہتھے۔منرو0اورکپتان کین ولیمسن19رنزپرپویلین لوٹے.

اس سے قبل پاکستان نے  نیوزی لینڈ کو دوسرے ایک روزہ میچ میں جیت کیلئے247 رنز کا ہدف دیا ہے۔

قومی ٹیم کی بیٹنگ ایک بار پھر ناکام ہوگئی۔ محمد حفیظ کے ساتھ فاسٹ بولر حسن علی اور لیگ اسپنر شاداب خان نے نصف سنچریاں بنائیں۔

واضح رہے پہلے ون ڈے میں بھی دوسری اننگز میں بارش ہوگئی تھی اور نیوزی لینڈ کو ڈکوتھ لوئس میتھڈ کے تحت فاتح قراردے دیاگیاتھا۔

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top