تازہ ترین
باجوڑ میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام

باجوڑ میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام

باجوڑ:(13 جون 2018) باجوڑ میں خفیہ اداروں اور ایف سی جوانوں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق باجوڑ میں خفیہ اداروں اور ایف سی جوانوں کا تحصیل ماموند کے گاؤں گبری میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد کر لی ہے۔

ویڈیو دیکھنے کے لیے پلے کا بٹن دبائیے

ذرائع ایف سی کے مطابق خفیہ کارروائی میں راکٹ لانچر، ریموٹ کنٹرول بم، دستی بم، بم بنانے کا سامان اور بڑی مقدار میں کارتوس اور گولہ بارود برامد کیا گیا ہے۔

ایف سی کے مطابق اسلحہ تخریب کاری میں استعمال ہونا تھا۔ پکڑے گئے ریموٹ کنٹرول بموں کو موقعہ پر ناکارہ بنادیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

باجوڑ ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،2 خود کش بمبار ہلاک

باجوڑ ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ، امن کمیٹی کا رضاکار جاں بحق

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top