تازہ ترین
باجوڑ ایجنسی: سیکیورٹی فورسزکاآپریشن، غارسےبڑی مقدارمیں اسلحہ برآمد

باجوڑ ایجنسی: سیکیورٹی فورسزکاآپریشن، غارسےبڑی مقدارمیں اسلحہ برآمد

باجوڑ ایجنسی: (18 اکتوبر 2017) باجوڑایجنسی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔ بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد۔

سیکیورٹی فورسز نے حساس ادارے کے ساتھ مل کر پاک افغان سرحد کے قریب تحصیل ماموند کے علاقے کگہ پاس میں سرچ آپریشن کے دوران غار سے بڑی مقدار میں بارود اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران برآمد ہونیوالے اسلحے میں بیاسی ایم ایم مارٹر گولے، بیس آر پی جی گولے، ایک روسی ساختہ اینٹی ٹینک مائن، دو آئی ای ڈی بم، دو کلو بارود، ایک روسی ساختہ میزائل، ایک ٹرائی پاڈ وغیرہ شامل ہیں۔ اسلحے کو پاک افغان سرحد کے قریب کگہ پاس نامی علاقے میں دہشتگردی کے غرض سے ایک غار میں چھپایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

کوئٹہ: ایف سی اور حساس اداروں نے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا

سعید آباد سے ایم کیو ایم لندن کے شرپسندوں کا اسلحہ برآمد ،رینجرز

Comments are closed.

Scroll To Top