تازہ ترین
بابراعظم فریکچر باعث پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے باہر

بابراعظم فریکچر باعث پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے باہر

لندن:(26 مئی 2018) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین بابراعظم کلائی میں چوٹ لگنے کے باعث انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

انگلینڈ کی پہلی اننگز میں 184 رنز کے جواب میں پاکستان کی پہلی اننگز میں چار کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں اور دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر ٹیم کا اسکور 8 وکٹوں کے نقصان پر 350 تک پہنچادیا۔ دوسرے روز کھیل ختم ہوا تو محمد عامر 19 اور محمد عباس بغیر کوئی رن بنائے کیریز پر موجود تھے۔گرین شرٹس کو انگلینڈ پر 166 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ ان فارم بیٹسمین بابر اعظم کے ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کے باوجود شاداب خان اور فہیم اشرف نے ٹیم کو سہارا دیا اور پاکستان کی پوزیشن مستحکم کی۔پاکستان کی جانب سے اظہر علی 50، اسد شفیق 59 اور شاداب خان 52 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم 68 رنز پر کھیل رہے تھے جب بابر اعظم بین اسٹوکس کی گیند کلائی پر لگنے کے باعث بیٹنگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے۔ گیند ان کی کلائی پر لگی اور درد کی شدت کے باعث انہیں گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔ٹیم کے فزیوتھیراپسٹ کے مطابق بابر اعظم کو چار سے چھ ہفتے تک دستیاب نہیں ہوں گے۔ بابراعظم کی ایکسرے رپورٹ میں ہاتھ میں فریکچر کی تصدیق ہوگئی ہے۔ جس کے بعد بابراعظم انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

 

Comments are closed.

Scroll To Top