تازہ ترین
اے پی ایس کے شہداء کے بہادر والدین کو سلام پیش کرتے ہیں، آرمی چیف

اے پی ایس کے شہداء کے بہادر والدین کو سلام پیش کرتے ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی: (16 دسمبر 2018) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کی برسی کے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم نے بہادری سے چیلنجز کا مقابلہ کیا اور اس کامیابی کیلئے بھاری قیمت چکائی۔ سانحہ اے پی ایس کے شہداء کے بہادر والدین کو سلام پیش کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ آرمی پبلک اسکول کی چوتھی برسی کے سلسلے میں ملک بھر میں تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے جبکہ مرکزی تقریب آرمی پبلک اسکول پشاور میں سانحہ اے پی ایس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تقریب کا آغاز شہداء کیلئے خصوصی دعاؤں اور قومی ترانے سے ہوا۔ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے تقریب میں شرکت کی۔

پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس کے علاوہ تمام سرکاری و غیر سرکاری معزز شخصیات کی جانب سے اس موقع پر پیغامات جاری کیے جا رہے ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس کے شہداء کے بہادر والدین کو سلام پیش کرتے ہیں۔ قوم نے بہادری سے چیلنجز کا مقابلہ کیا اور اس کامیابی کیلئے بھاری قیمت چکائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی حقیقی منزل امن و خوشحالی ہے۔ ہمیں متحد اور پرعزم ہو کر پاکستان کو امن و خوشحالی کی حقیقی منزل تک لے جانا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سانحہ آرمی پبلک اسکول کو آج چار برس بیت گئے

آرمی چیف کی 15 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق

 

Comments are closed.

Scroll To Top