تازہ ترین
ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے طریقہ کار کے حوالے سے جائزہ کمیٹی تشکیل

ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے طریقہ کار کے حوالے سے جائزہ کمیٹی تشکیل

اسلام آباد: (10 جنوری 2019) وفاقی کابینہ نے ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے طریقہ کار کے حوالے سے سپریم کورٹ کی جانب سے ںظر ثانی کے حکم کے بعد جائزہ کمیٹی تشکیل دے دی۔

وفاقی کابینہ نے ای سی ایل سے 20 افراد کے نام فوری نکالنے کی وزارت داخلہ کی سفارش کو مسترد کرتے ہوئے سپریم کورٹ کی جانب سے ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے طریقہ کار پر نظر ثانی کے حوالے سے  جائزہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کی سربراہی وزیر داخلہ شہریار آفریدی کریں گے۔

کمیٹی کے دیگر ارکان میں وزیر قانون فروغ نسیم، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر اور سیکریٹری وزارت داخلہ پر مشتمل ہوگ۔ کمیٹی ای سی ایل میں شامل ناموں کا جائزہ لے گی۔

جائزہ کمیٹی فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنا ہے یا نہ کرنے کے حوالے سے اپنی سفارشات بھی کابینہ کو پیش کرے گی۔

Comments are closed.

Scroll To Top