تازہ ترین
ایک ماہ کے اندر12 مریض جان کی بازی ہار گئے

ایک ماہ کے اندر12 مریض جان کی بازی ہار گئے

ملتان: (03 جنوری 2018) ملتان میں سیزنل انفلوئنزا سوائن فلو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہونے لگا ہے۔

ملتان کےنشتر اسپتال میں نشتر اسپتال میں لائے گئےچھپن مریضوں میں سے تینتیس مریضوں کا تعلق ملتان سے جبکہ دیگر مریضوں کا تعلق جنوبی پنجاب کے مخلتف شہروں سے ہے۔یہ مرض ابتک اٹھائیس افراد میں مثبت پایا گیا اور ایک ماہ کے اندربارہ مریض اس جان لیوا مرض کے باعث زندگی کی بازی ہار چکے ہیں نشتر انتظامیہ کے مطابق اکیس مریض اب بھی نشتر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔محکمہ صحت کا کہنا ہے مرض سے بچاؤ کی ادویات وافر مقدار میں ملتان میں موجود ہیں۔ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت 600 سے زائد شہریوں کی ویکسینیشن بھی کی گئی ہے۔

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ سوائن فلو سے نبٹنےکے لئے جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔

:یہ بھی پڑھئیے

جنوبی پنجاب میں سوائن فلو سے ہونیوالی ہلاکتیں 12 ہوگئیں

ملتان: خاتون پر نامعلوم افراد نے تیزاب پھینک دیا

Comments are closed.

Scroll To Top