تازہ ترین
ایک سیکنڈ میں دس ہزار ہٹس: نادرا کی ویب سائٹ کریش کرگئی

ایک سیکنڈ میں دس ہزار ہٹس: نادرا کی ویب سائٹ کریش کرگئی

اسلام آباد: (11 اکتوبر 2018) نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کیلئے رجسٹریشن فارم کے حصول کیلئے ویب سائٹ میں ٹریفک بڑھی تو نادرا کی ویب سائٹ کریش کرگئی۔ ترجمان نادرا کے مطابق ایک سکینڈ میں دس ہزار ہٹس موصول ہورہی ہیں۔ ویب سائٹ عارضی طور پر متاثر ہوئی ہے۔

نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کیلئے رجسٹریشن فارم ڈاؤن لوڈ کیے جارہے ہیں جس کے باعث نادرا کی ویب سائٹ کریش کرگئی ہے۔

ترجمان نادرا کے مطابق اب تک 174 ممالک سے دو لاکھ افراد نے ویب سائٹ پر رسائی حاصل کی ہے۔ ایک سکینڈ میں دس ہزار ہٹس موصول ہو رہی ہیں۔ترجمان کے مطابق ویب سائٹ عارضی طور پر متاثر ہوئی۔ پہلے گھنٹے میں 62 ہزار فارم ڈاﺅن لوڈ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت فارم ملنے کا آغاز ہوگیا ہے جس کی قیمت دو سو پچیس روپے مقرر کی گئی ہے اور یہ فارم قومی شناخت کے ادارے نادرا کی ویب سائٹ سے ڈاﺅن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

نادرا نے آر ٹی ایس سے متعلق رپورٹ جمع کرادی

آر ٹی ایس معاملے پر چیئرمین نادرا مکمل حقائق سے آگاہ کریں،وزیراعظم کی ہدایت

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top