تازہ ترین
ایکنک کمیٹی نے پشاور میٹرو منصوبے کی لاگت میں 40 فیصد اضافے کی منظوری دیدی

ایکنک کمیٹی نے پشاور میٹرو منصوبے کی لاگت میں 40 فیصد اضافے کی منظوری دیدی

اسلام آباد: (14 نومبر 2018) وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ایکنک کمیٹی کے اجلاس میں پشاور میٹرو منصوبے کی لاگت میں 40 فیصد اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ متعدد توانائی کے منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی۔

وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ایکنک کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پشاور میٹرو منصوبے کی لاگت میں 40 فیصد اضافے کی منظوری دے دی گئی۔ نظر ثانی شدہ لاگت کے بعد منصوبے کی قیمت66.437 ارب روپے تک پہنچ گئی۔ایکنک اجلاس نے توانائی کے دیگر منسوبوں کی منظوری دی۔ سکھی، کناری، کوہالہ اور ماحل پن بجلی کے منصوبوں کیلئے 79 ارب سے زائد کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں سندھ سولر توانائی منصوبہ کیلئے 12  ارب روپے سے زائد کی منظوری، پن بجلی پاور اسٹیشن کی بحالی کیلئے چار ارب روپے کی منظوری، بلوچستان واٹر ریسورس ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کیلئے 16 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم کی زیر صدارت ایکنک اجلاس، 9 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

اسد عمر کی سربراہی میں اقتصادی کونسل کی 8 رکنی ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل

 

Comments are closed.

Scroll To Top