تازہ ترین
ایچ ای سی اور سومالیہ کی وزارت برائے تعلیم و ثقافت کے درمیان تعاون کے فروغ کا معاہدہ

ایچ ای سی اور سومالیہ کی وزارت برائے تعلیم و ثقافت کے درمیان تعاون کے فروغ کا معاہدہ

اسلام آباد: (10 نومبر 2017) ایچ ای سی اور سومالیہ کی وزارت برائے تعلیم، ثقافت اور اعلیٰ تعلیم نے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرلیے ہیں۔ معاہدے کے مطابق دونوں ممالک شعبہ تعلیم میں وضائف اور طلبہ ایکسچینج پروگرامز متعارف کروائے گا۔

اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی)، پاکستان اور سومالیہ کی وزارت برائے تعلیم، ثقافت اور اعلیٰ تعلیم نے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کرلیے ہیں۔ ایچ ای سی کی جانب سے چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد، جبکہ سومالیہ کی جانب سے وزیر تعلیم، ثقافت اور اعلیٰ تعلیم عبدی داہر عثمان نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

معاہدے کے مطابق دونوں فریقین نے اتفاق کیا ہے کہ وہ تعاون کے نوعیت کو واضح کر کے مستقبل کے معاہدات کیلئے رہنما اصولوں کا تعین کریں گے۔ دونوں فریقین کے درمیان تعاون کے شعبہ جات میں سومالیہ کے اعلیٰ تعلیمی شعبے کے استعداد کار میں اضافہ، سومالیہ میں اعلیٰ تعلیمی ادارے کے قیام، سومالیہ میں معیار تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات، اور اسکالرز اور فیکلٹی کے ساتھ باہمی معاونت کا فروغ شامل ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top