تازہ ترین
ایپل نے آئی فون 8 اور 8 پلس لانچ کردیئے

ایپل نے آئی فون 8 اور 8 پلس لانچ کردیئے

کیلفورنیا: (13 ستمبر 2017) ایپل نے کمپنی کے 10 سال مکمل ہونے پر آئی فون ایٹ اور ایٹ پلس متعارف کرادئیے۔ نئے آئی فون گزشتہ سال متعارف کرائے گئے آئی سیون اور سیون پلس کے اپ ڈیٹ ورژن ہیں۔کیلیفورنیا میں ایپل کے ہیڈ آفس کے اسٹیو جابز تھیٹر میں گزشتہ روز ایک تقریب کے دوران ایپل نے دو نئے آئی فونز متعارف کرادئیے ہیں۔ متعارف کرائے گئے آئی فونز کو ’’آئی فون 8‘‘ اور ’’آئی فون 8 پلس‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔آئی فون ایٹ اور ایٹ پلس اگیومینٹڈ ٹیکنالوجی سے لیس اس کمپنی کے پہلے فونز ہیں، جن میں فور ایس کی طرح گلاس بیک دی گئی ہے۔آئی فون ایٹ اور ایٹ پلس میں ایپل کے نئے اے الیون بائیونک پراسیسر نصب کیے گئے ہیں جو کہ سکس کور ہے۔ یہ گزشتہ سال کے ماڈلز کے مقابلے میں 70 فیصد تیز ہیں۔ آئی فون ایٹ میں 12 میگا پکسل کا ایک، جبکہ آئی فون ایٹ پلس ڈوئل 12 میگا پکسل کے دو کیمرے دیئے گئے ہیں۔دونوں فونز میں نئے کیمرہ سنسرز دیئے گئے ہیں اور آئی فون ایٹ پلس میں یہ لینسز ایف 1.8 اور ایف 2.8 آپرچرز کے ساتھ ہیں جو کہ سیون پلس کے ٹیلی فوٹو سے زیادہ برائٹ ہیں۔ ان فونز کے کیمرہ کم روشنی میں تیزی سے آٹو فوکس کرنے کی صلاحیت کے حامل ہیں۔ دونوں آئی فونز میں پورٹریٹ موڈ کو بھی پہلے سے بہتر کیا گیا ہے اور یہ لوگوں کے چہروں کا رئیل ٹائم میں تجزیہ کرکے بہتر کرتا ہے، جبکہ پس منظر کو مکمل طور پر بلیک کردیتا ہے۔کمپمنی کا دعویٰ ہے کہ آئی فونز کی ویڈیوز کا فیچر اس وقت کسی بھی اسمارٹ فون کے مقابلے میں سب سے بہتر ہے۔ کمپنی نے اپنی تاریخ میں پہلی بار آئی فون ڈیوائسز میں وائرلیس چارجنگ کے فیچر کو بھی متعارف کرایا۔ آئی فون ایٹ 32 جی بی، 128 جی بی اور 256 جی بی، جبکہ آئی فون ایٹ پلس 64 جی یا 256 جی بی کے ورژن میں دستیاب ہوں گے۔آئی فون ایٹ کی قیمت 699 ڈالرز جبکہ آئی فون ایٹ پلس کی 799 ڈالرز سے شروع ہوگی، جن کے پری آرڈرز کا آغاز 15 ستمبر سے ہوگا، جبکہ 22 ستمبر سے یہ صارفین کیلئے دستیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے

ایپل نے آئی فون ایکس لانچ کردیا

نوکیا نے سام سنگ اور ایپل کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

 

Comments are closed.

Scroll To Top