تازہ ترین
ایپل نے آئی فون ایکس لانچ کردیا

ایپل نے آئی فون ایکس لانچ کردیا

کیلیفورنیا: (13 ستمبر 2017) ایپل نے ’’آئی فون ایکس‘‘ لانچ کردیا۔ اس فون کو کمپنی کی تاریخ کا جدید ترین فون قرار دیا جارہا ہے۔کیلیفورنیا میں ایپل کے ہیڈ آفس کے اسٹیو جابز تھیٹر میں گزشتہ روز ایک تقریب کے دوران یہ نیا آئی فون ایکس پیش کیا گیا۔ آئی فون ایکس کو چارج کرنے کیلئے اب تاروں والے چارجر کی بھی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ وائرلیس چارجر بھی متعارف کروا دیا گیا ہے جو کہ بیک وقت موبائل فون کے ساتھ ساتھ ،ایئرپوڈ اور ایپل واچ کو بھی چارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آئی فون ایکس کی بیٹری آئی فون 7 کے مقابلے میں دو گھنٹے زیادہ چل سکے گی۔ایپل نئے آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم میں ”اینیموجی“ متعارف کروا دیا ہے جس کی ایموجی اینی میشن کے ذریعے روپ بدلتی اور متحرک دکھائی دیں گی۔ آئی فون ایکس میں فنگر پرنٹ کے بجائے چہرے کی شناخت کرنے والا نظام متعارف کروایا گیاہے جس کے ذریعے آپ کو اپنا فون ان لاک کرنے کیلئے صرف اس کی طرف دیکھنا ہوگا اور یہ بہت تیزی کے ساتھ کھل جائے گا۔اس کےسکرین کے کنارے ختم کرکے انہیں خمیدہ بنادیا گیا ہے۔ آئی فون ایکس میں ہوم بٹن ختم کر دیا گیا ہے، صرف آپ کو موبائل فون کی سکرین پر ٹچ کرنا ہوگا اور فون ایکٹو ہو جائے گا۔ اس کا سائز 5.8 انچ ہے جبکہ یہ سلور اور گرے رنگ میں دستیاب ہوگا۔ اس جدید موبائل کی باڈی کو اسٹین لس اسٹیل اور شیشے سے بنایا گیا ہے۔اس کے علاوہ 12 میگاپکسل کا حامل ڈوئل کیمرہ 60 فریم فی سیکنڈ کی ”فور کے“ ویڈیو بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ کیمرے میں انفراریڈ صلاحیتیں بھی رکھی گئی ہیں۔ نیا آئی فون کمپنی نے اپنی کامیابی کے 10 برس بھی مکمل کرنے پر جاری کیا ہے۔نئے آئی فون ایکس کی قیمت 999 ڈالرز رکھی گئی ہے جو پاکستانی ایک لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔ آئی فون ایکس کے فروخت سے قبل آرڈرز 27 اکتوبر سے بک کیے جائیں گے جبکہ اس کی ڈلیوری3نومبر سے شروع کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

ڈیزائن چُرانے کا الزام، ایپل نے نوکیا کو 2 ارب ڈالرز ادا کردیئے

نوکیا نے سام سنگ اور ایپل کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

 

Comments are closed.

Scroll To Top