تازہ ترین
ایپل نے آئی فون ایکس اور میک بک پرو میں خامیوں کا اعتراف کرلیا

ایپل نے آئی فون ایکس اور میک بک پرو میں خامیوں کا اعتراف کرلیا

کیلفورنیا:(13 نومبر 2018) اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ بنانے والی مشہور کمپنی ایپل نے اعتراف کیا ہے کہ اس کی 13 انچ میک بک پرو (بغیر ٹچ بار کے) اور آئی فون ایکس میں کچھ ہارڈویئر مسائل ہیں، سب سے پہلے بلومبرگ ویب سائٹ نے اس پر ایک مضمون شائع کیا تھا جس کے ردِعمل میں کمپنی کا اعتراف سامنے آیا ہے۔

ایپل نے کہا ہے کہ میک بک پرو اور آئی فون ایکس میں ڈسپلے اسکرین پر ٹچ کے مسائل سامنے آئے ہیں۔ جیسے ہی کوئی اسکرین پر ٹچ کرتا ہے تو اسکرین یا اس کا کچھ حصہ اس کا ردِعمل نہیں دیتا اور جامد ہوجاتا ہے۔ دوسری جانب نہ چھونے کے باوجود بھی اسکرین تبدیل ہوتی ہے اور ہدایات پر عمل کرتی ہے۔

ایپل نے مزید کہا ہے کہ جن افراد کے آئی فون ایکس اور میک بک پرو میں ایسے مسائل سامنے آرہے ہیں وہ مجاز اسٹور سے مفت میں اسے تبدیل کروا کر نیا فون یا میک بک پرو حاصل کرسکتے ہیں۔ اس سے قبل بھی ایپل کے صارفین کئی آن لائن پلیٹ فارمز پر مصنوعات کی خرابی کی شکایت کرچکے تھے۔

سال 2016 میں بھی آئی فون 6 پلس میں ٹچ اسکرین کے عین ایسے ہی مسائل سامنے آئے تھے اور ایپل نے اس وقت یہ مسئلہ حل کرنے کیلئے صارفین سے 149 ڈالر کی رقم مانگی تھی۔ 13 انچ والی میک بک پرو کی فروخت جون 2017 میں شروع کی گئی تھی اور دوبارہ جون 2018 میں اسے بیچا گیا تو معلوم ہوا کہ اس میں ڈیٹا ضائع ہورہا ہے اور ہارڈ ڈرائیو بھی فیل ہورہی ہے پھر کمپنی نے اس کی مرمت کی مفت پیشکش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

مصنوعی ذہانت کے حامل دنیا کے پہلے ڈیجیٹل نیوز اینکر نے خبرنامہ پڑھ دیا

یوٹیوب کا سال 2019 تک نئے فیچرز لانے کا فیصلہ

Comments are closed.

Scroll To Top