تازہ ترین
ایپل آئی فون 8 اور 8 ایس آج متعارف کرائے جائیں گے

ایپل آئی فون 8 اور 8 ایس آج متعارف کرائے جائیں گے

کیلیفورنیا: (12 ستمبر 2017) اپیل کے نئے  آئی فون 8 اور 8 ایس آج متعارف کرائے جائیں گے۔

اطلاعات کے مطابق نئے آئی فون 8 اور 8 ایس ایچ ڈی ڈسپلے کے حامل ہوں گے جن میں وائرلیس چارجنگ اور فیشل ریکوگنیشن جیسے فیچرز بھی شامل ہوں گے۔ آئی فون 8 کے ساتھ ساتھ نیا آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 11 بھی صارفین کو ملے گے۔

آئی فون 8 میں اینیمیٹڈ ایموجی اور وائی فائی شیئرنگ کی خصوصیات بھی شامل ہیں جبکہ ایک نیا فائل فیچر تمام اہم دستاویزات کو ایک جگہ دکھانے کی آسانی فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ صارفین کو تھری ڈی ٹچ سلائیڈر کی مدد سے متعدد اوپن ونڈو پر جانے کی سہولت ملے گی۔

آئی فون 8 کے کیمرے میں بہترین تصاویر لینے کیلئے ایچ ڈی آر اور ٹرو ٹون کے فیچرز کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ایپل آئی فون ایکس کی تفصیلات اور تصاویر افشا کردی گئیں

ڈیزائن چُرانے کا الزام، ایپل نے نوکیا کو 2 ارب ڈالرز ادا کردیئے

ڈیزائن چُرانے کا الزام، ایپل نے نوکیا کو 2 ارب ڈالرز ادا کردیئے

Comments are closed.

Scroll To Top