تازہ ترین
ایپل آئی فون ایکس کی تفصیلات اور تصاویر افشا کردی گئیں

ایپل آئی فون ایکس کی تفصیلات اور تصاویر افشا کردی گئیں

کیلیفورنیا: (12 ستمبر 2017) ایپل آئی فون ایکس کی تفصیلات اور تصاویر افشا کردی گئی ہیں۔ اس فون کو کمپنی کی تاریخ کا جدید ترین فون قرار دیا جارہا ہے۔

ایپل کمپنی کے ایک سابق ملازم نے آئی فون کے نئے ماڈل ایپل ایکس کی تفصیلات اور تصاویر اس کے باقاعدہ اجرا سے قبل ہی جاری کردی ہیں۔ اس نئے آئی فون کو کمپنی کی تاریخ کا جدید ترین فون قرار دیا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایپل کے نئے فون میں کیمرے، ڈیزائن اور انوکھے ان لاکنگ سسٹم کے بارے میں معلومات افشا کردی گئی ہیں۔ ایپل نئے آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم میں ’’اینیموجی‘‘ متعارف کرارہا ہے جس کی ایموجی اینی میشن کے ذریعے روپ بدلتی اور متحرک دکھائی دیں گی۔آئی فون ایکس میں فنگر پرنٹ کے بجائے چہرے کی شناخت کرنے والا نظام متعارف کرایا جارہا ہے، جبکہ اسکرین کے کنارے ختم کرکے انہیں خمیدہ بنادیا گیا ہے اور ہوم بٹن کو ورچوئل کیا گیا ہے (یعنی ہوم بٹن کو ختم کردیا گیا ہے)۔ اس کے علاوہ کیمرہ 60 فریم فی سیکنڈ کی ’’فور کے‘‘ ویڈیو بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ کیمرے میں انفراریڈ صلاحیتیں بھی رکھی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ڈیزائن چُرانے کا الزام، ایپل نے نوکیا کو 2 ارب ڈالرز ادا کردیئے

ایپل آئی فون سیون ایس پلس کی معلومات افشاء

 

Comments are closed.

Scroll To Top