تازہ ترین
این اے 230 پر دوبارہ گنتی مکمل، جی ڈی اے کی فہمیدہ مرزا کی کامیابی برقرار

این اے 230 پر دوبارہ گنتی مکمل، جی ڈی اے کی فہمیدہ مرزا کی کامیابی برقرار

بدین: (05 اگست 2018) این اے 230 بدین میں دوبارہ گنتی پر جی ڈی اے کی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو کامیاب قرار دے دیا گیا ہے۔

این اے 230 بدین پردوبارہ گنتی کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق جی ڈی اے کی ڈاکٹرفہمیدہ مرزا 95 ہزار 64 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں جبکہ پیپلزپارٹی کے رسول بخش چانڈیو نے 93 ہزار 999 ووٹ لیے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

واضح رہے کہ رسول بخش چانڈیو نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔اس سے قبل 31 جولائی کو فہمیدہ نے پریس کانفرنس میں  بدین میں انتخابی نتائج کو مسترد کردیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح کبھی کراچی میں دھاندلی کی جاتی تھی اسی طرح بدین میں دھاندلی کی گئی ہے۔ دھاندلی کیلئے تمام ترطریقے استعمال کیے گئے۔

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کاکہناتھاکہ ووٹ خریدنے کیلئے گھر گھر جاکر پیسے بانٹے گئے۔ ڈی آر او اور آر اوز کی موجودگی میں اضافی ووٹ بھی ڈالے گئے۔

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے  الزام لگایا دھاندلی کرنے کیلئے ایک ایک کمرے میں دو دو پولنگ اسٹیشنز اور آٹھ آٹھ بوتھ چلائے گئے۔انہوں نے کہا کہ ان کے 15 ہزار ووٹ خارج کیے گئے ہیں۔ پولنگ اسٹیشن میں ٹھپے لگانے کیلئے پولنگ اسٹاف کے علاوہ اضافی لوگ بھی نظر آرہے تھے۔

فہمیدہ مرزا نے مزید کہا کہ تمام تر حربے استعمال کرنے کے بعد بھی بات نہ بنی تو نتائج کو تبدیل بھی کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

دوبارہ گنتی میں فہمیدہ مرزا کو شکست

ملک میں انتخابی اصلاحات کی طرف توجہ نہیں دی گئی، فہمیدہ مرزا

 

Comments are closed.

Scroll To Top