تازہ ترین
این اے 131: عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

این اے 131: عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: (09 اگست،2018) الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں این اے ایک سو اکتیس لاہور سے عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

یاد ہے کہ دو روز قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات 2018 میں کامیاب امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن جاری کیے تھے،جس میں الیکشن کمیشن نے دو حلقوں سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روک دیا تھا، جن میں این اے 53 اسلام آباد اور این اے 131 لاہور شامل تھے، جب کہ تین حلقوں سے مشروط نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔

جن حلقوں سے عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے ان میں این اے 35 بنوں، این اے 95 میانوالی اور این اے 243 کراچی کے حلقے شامل تھے۔

عمران خان،ایاز صادق،پرویز خٹک کی معافی قبول

آج چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے عمران خان، سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور مولانا فضل الرحمان کے خلاف ناشائستہ زبان استعمال کرنے پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر کی ہدایت پر ایاز صادق کا ویڈیو کلپ چلایا گیا، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ دیکھیں ایاز صادق کہہ رہےہیں کہ الیکشن کمیشن کی اوقات کیا ہے، جس پر ایاز صادق کے وکیل کامران مرتضیٰ نے مؤقف اپنایا کہ وہ اپنے مؤکل کی جانب سے دست بستہ معافی مانگتے ہیں، جسے عدالت نے قبول کرلیا۔بعد ازاں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے وکیل بابر اعوان اور پرویز خٹک نے بھی ناشائستہ زبان کے استعمال پر الیکشن کمیشن سے معافی مانگی، مولانا فضل الرحمان کے وکیل نے بھی اپنے مؤکل کی جانب سے معذرت کی جس پر چاروں رہنماؤں کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کیا گیا۔

ویڈیو دیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

الیکشن کمیشن نے کچھ دیر بعد فیصلہ سناتے ہوئے چاروں رہنماؤں کی غیر مشروط معافی قبول کرلی اور مستقبل میں ایسی زبان استعمال نہ کرنے کی وارننگ دی ہے، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنانے کے ساتھ ہی پرویز خٹک کی کامیابی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم کے دوران ایازصادق، پرویز خٹک اور مولانا فضل الرحمان کے خلاف ناشائستہ زبان کے استعمال کا از خود نوٹس لیا تھا جبکہ  پرویز خٹک کی کامیابی کو ان کے کیس سے مشروط کررکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

نازیبا الفاظ کا استعمال: پرویز خٹک کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم

پرویز خٹک کے حلقے میں دوبارہ گنتی کی درخواست دائر

 

Comments are closed.

Scroll To Top