تازہ ترین
این اے 120 ہی نہیں  پورا پاکستان مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ہے، شہباز شریف

این اے 120 ہی نہیں  پورا پاکستان مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ہے، شہباز شریف

لاہور: (04 اکتوبر 2017) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ این اے 120 ہی نہیں  پورا پاکستان مسلم لیگ نون کا قلعہ ہے۔ آج کا پاکستان 2013ء کے پاکستان سے یکسر مختلف ہے۔ 2018ء کے الیکشن میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

الحمرا ہال میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ این اے 120 میں شاندار کامیابی پر کارکنوں اور نوازشریف کے سپاہیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ مشکلات اور بے پناہ چیلنجز کے باوجود الیکشن جیتا۔ ضمنی انتخاب میں کامیابی کی اصل وجہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے وہ کارنامے ہیں جس سے عوام مستفید ہو رہے ہیں۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ حکومت میں آنے سے پہلے اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی تھی، آج لوڈشیڈنگ کہاں ہیں؟ چار سالوں سے لوڈ شیڈنگ کم کرنے کے کام پر لگا ہوا تھا چھوہارے نہیں بیچ رہا تھا۔

انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب بتائیں انہوں نے کے پی کے کیلئے کیا کیا؟ وہ پہاڑوں پر اس لیے چڑھے کہ کہیں وہ خود بھی ڈینگی کا شکار نہ ہوجائیں۔الیکشن اصلاحات کے معاملے پر شہبازشریف نے مزید کہا کہ حلف نامے میں پہلے سے شامل الفاظ میں تبدیلی مسلم لیگ (ن) کے نکتہ نظر کی عکاسی نہیں کرتی۔ ماضی گواہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے قومی زندگی کے ہر مرحلے میں عقیدہ ختم نبوت کے ساتھ اپنی دلی وابستگی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مسلم لیگ (ن) ختم نبوت کے عقیدے پر غیرمتزلزل ایمان رکھتی ہے، شہباز شریف

پنجاب حکومت نے لوگوں کی ترقی کے ریکارڈ قائم کئے ، شہباز شریف

 

Comments are closed.

Scroll To Top