تازہ ترین
این اے 120: پیپلز پارٹی  آج مزنگ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

این اے 120: پیپلز پارٹی آج مزنگ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

لاہور: (14 ستمبر 2017) پاکستان پیپلز پارٹی این اے 120کی انتخابی مہم کے سلسلے میں آج مزنگ چوک میں جلسہ کرے گی، جلسہ رات آٹھ بجے منعقد کیا جائے گا، جس سے قمر الزمان کائرہ ،نیئر بخاری ،ندیم افضل چن ،چوہدری منظور ،فیصل میر سمیت دیگر خطاب کریں گے ۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

پاکستان پیپلز پارٹی آج این اے 120 میں اپنی عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، جس کے لئے مزنگ کا انتخاب کیا گیا ہے، کارکنان کی جانب سے جلسے کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں ، اس موقع پر کارکنان پارٹی گانوں پر رقص بھی کررہے ہیں۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی اس سیٹ پر سترہ ستمبر کو ضمنی الیکشن ہوگا، ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف ، مسلم لیگ نون اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع ہیں ۔ج پیپلز پارٹی نے حلقے میں اپنے ووٹرز کو گرمانے کے لئے جلسہ عام کا انعقاد کیا ہے، جس کا اعلان گزشتہ روز قمر زمان کائرہ نے کیا تھا۔

پی پی پی کے رہنما ندیم افضل چن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو سب پر انگلی اٹھانے سے پہلے اپنی طرف دیکھنا چاہیے،ان کا مستقبل مخدوش ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو کمزور کرنے والے کبھی مضبوط نہیں بنتے، اور نہ ہی سازشوں کے ذریعے ملنے والا اقتدار کبھی باعث عزت نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھئے

این اے 120:عمران خان آج ریلی کی قیادت کریں گے

نواز شریف پر کرپشن ثابت نہیں ہوئی تو اقامہ پر گھر بھیج دیا گیا: مریم نواز

 

 

Comments are closed.

Scroll To Top