تازہ ترین
این اے 120: مریم نواز کی پولنگ ایجنٹس سے ملاقات

این اے 120: مریم نواز کی پولنگ ایجنٹس سے ملاقات

لاہور: (13 ستمبر 2017) حلقہ این اے 120 میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز کی جانب سے اپنی والدہ کی انتخابی سرگرمیاں جاری ہیں، مریم نواز نے مزنگ میں پولنگ ایجنٹس سے ملاقات کی ہے، مریم نواز کا کہنا تھا کہ پولنگ ایجنٹس اپنے موبائل سے غیرمعمولی صورتحال کی ریکارڈنگ ضرور کریں۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز جاتی امراء رائیونڈ سے مزنگ پہنچیں، جہاں (ن) لیگی کارکنوں کی جانب سے ان کا پرُتپاک استقبال کیا گیا۔ مریم نواز نے خواتین پولنگ ایجنٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی عمل میں پولنگ ایجنٹس کا کردار سب سےاہم ہوتا ہے، ملک اور جماعت کے لئے کام کرتے ہوئے میرا جذبہ تازہ ہو جاتا ہے۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

مریم نواز نے ہدایت کی کہ پولنگ ایجنٹس اپنے کان اور آنکھیں کھلی رکھیں اور جعلی ووٹ کاسٹ نہ ہونے دیں، پولنگ ایجنٹس اپنے موبائل سےغیر معمولی صورتحال کی ریکارڈنگ ضرور کریں۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ ایجنٹس نتائج کی مصدقہ کاپی لینے تک اپنی جگہ نہ چھوڑیں اور کسی مخالف امیدوار سےکوئی چیز لےکر نہ کھائیں۔

دوسری جانب مریم نواز پیراعجاز ہاشمی سے ملاقات کے لئے گارڈن ٹاؤن بھی پہنچ گئی ہیں، مریم نواز پیر اعجاز ہاشمی سے این اے 120 کی انتخابی مہم کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گی۔

یہ بھی پڑھئے

نواز شریف چوتھی بار بھی وزیراعظم ہونگے: مریم نواز

نوازشریف کے ساتھ ہونے والی زیادتی ہمیں منظور نہیں، مریم نواز

Comments are closed.

Scroll To Top