تازہ ترین
این اے 120: الیکشن کمیشن نے شکایات کیلئے کنٹرول روم قائم کردیا

این اے 120: الیکشن کمیشن نے شکایات کیلئے کنٹرول روم قائم کردیا

اسلام آباد: (13 ستمبر 2017) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 لاہور میں ضمنی انتخاب کے دوران عوامی شکایات کے لئے کنٹرول روم قائم کر دیا ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 لاہور میں ضمنی الیکشن 17 ستمبر کو ہو گا۔ الیکشن کمیشن نے این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں عوامی شکایات کے لئے کنٹرول روم قائم کر دیا ہے، کنٹرول روم الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں قائم کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشن ضمنی انتخاب والے دن کنٹرول روم کی نگرانی بھی کریں گے، پولنگ کے دن این اے 120 کے ووٹرز دیئے گئے ٹیلی فون نمبر 0519218527 پر اپنی شکایات درج کرا سکیں گے۔ شکایات صبح 8 بجے سے لے کر شام 4 بجے تک درج کروائی جا سکیں گی۔

یہ بھی پڑھئے

ووٹر لسٹوں کی عدم فراہمی، الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

لاہور ہائیکورٹ : کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کے خلاف تمام درخواستیں مسترد

Comments are closed.

Scroll To Top